PHF

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آن لائن کلب رجسٹریشن کھولنے کا اعلان

لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے ہاکی کلبز کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

یہ پورٹل 27 جنوری سے 3 فروری کی رات 12 بجے تک فعال رہے گا، جس کے ذریعے نئے ہاکی کلبز اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے اور اپنے کھلاڑیوں کا ڈیٹا بھی سسٹم میں شامل کر سکیں گے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بتایا کہ پہلے سے رجسٹرڈ کلبزاورکھلاڑیوں کے ڈیٹا میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

معروف فاسٹ بولر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

یہ اقدام آئی پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں منظم اورمستند کلب ڈیٹا بیس تیارکیا جا سکے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ بغیر مستند اورمنظم کلب ڈیٹا بیس کے ہاکی کی ترقی ممکن نہیں اور اس پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل آسان اور شفاف بنایا گیا ہے۔

نئے کلبزاورکھلاڑی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے ڈیٹا کو سرکاری نظام میں شامل کرا سکتے ہیں، جس سے ہاکی کے فروغ اور قومی سطح پر کھیل کی بہتری میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version