Gohar

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت تشویشناک؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان آگیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کو بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق شدید تشویش لاحق ہے۔ عمران خان سے ملاقات کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک بنیادی انسانی اور قانونی حق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل عمران خان سے ملاقات کا مقررہ دن ہے۔ اور اس عمل کو کسی صورت سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملاقاتیں عدالتی احکامات کے مطابق ہونی چاہیئیں۔

بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ہفتے پارٹی قیادت پندرہویں مرتبہ چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئی۔ تاہم ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ اس موقع پر ایک تحریری پیغام چھوڑا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی اپیل کی گئی۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان سے ملاقات قانونی حق ہے۔ اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ جبکہ ایک خط اراکین قومی اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ چیف جسٹس کو بھی ارسال کیا جا رہا ہے۔

دہشت گردی کے معاملے پر پارٹی مؤقف دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حساس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اور سنجیدہ عملدرآمد ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی سے آن لائن فراڈ، تحقیقات شروع

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ حکومت کے ساتھ ملاقاتوں یا کسی بھی قسم کے مذاکرات کے حوالے سے نہ کوئی رابطہ ہوا ہے۔ اور نہ ہی کوئی کمٹمنٹ دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version