hyderabad coach

جیسن گلیسپی حیدر آباد کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جیسن گلیسپی قومی ٹیم نہیں بلکہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنیکا آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا

2024 میں جیسن گلیسپی پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مختصر وقت کے لیے کوچ رہے ، پھر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار کھلاڑی لوک رونکی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version