بالی ووڈ کے اسٹار ہریتک روشن حال ہی میں فلم ساز گولڈی بہل کی سالگرہ کی تقریب میں بیساکھیوں کے سہارے چلتے نظر آئے، جس کے بعد مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پھیل گئی۔
ہریتک نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ ایک طویل نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ آج پورا دن بائیں گھٹنے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے گزرا، جو اچانک کل سے خود کو دو دن کی چھٹی پر سمجھ بیٹھا، یہی ہے میری روزمرہ کی حالت۔
ثروت گیلانی کی ناک سرجری کی کہانی پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
View this post on Instagram
اداکار نے لکھا کہ ہم سب اپنے ایسے جسم میں رہتے ہیں، جس کے کام کرنے کے طریقے کو ہم کبھی مکمل طور پر نہیں سمجھ پاتے۔ میرا جسم ایک دلچسپ نوعیت کا ہے، ہر جسمانی حصے کے ساتھ اس کا اپنا آن/آف بٹن ہوتا ہے۔ بایاں کندھا، دایاں ٹخنہ اور بائیں ٹانگ اسی فیچر کو پیدائشی حق کی طرح استعمال کرتے ہیں، بس بند ہو جاتے ہیں۔
ہریتک روشن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ سادہ سا فیچر مجھے ایسے تجربات سے نوازتا ہے جو زیادہ تر انسانوں کے نصیب میں نہیں۔ وہ خود کو ایسے محسوس کرتے ہیں جیسے ان کے دماغ میں نیوران اچانک مایوسی پیدا کرنے کے اہل ہوں، جس کے نتیجے میں وہ منفرد ذہنی راستوں کے مالک ہیں جو باقی انسانوں میں نہیں۔
پہاڑوں کی طرف چلتے پینگوئن کی ویڈیو کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

اداکار نے فلم کے سیٹ سے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا، جہاں بعض اوقات ان کی زبان کسی لفظ کا ساتھ نہیں دیتی۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں میری زبان لفظ “ڈنر” کہنا ہی چھوڑ دیتی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ تصور کریں میں کسی سنجیدہ عدالت کے فلم سیٹ پر ہوں اور میرا ڈائیلاگ یہ ہے: “کیا آپ ہمارے ساتھ ڈنر کے لیے گھر آئیں گے؟” لیکن میری زبان نے لفظ “ڈنر” کو آف کر دیا، اور آخر کار میں ہوشیاری اور عزم سے انہیں بار بار “لنچ” کے لیے مدعو کرتا ہوں، خوش قسمتی سے لنچ ابھی بھی آن ہے۔
ہریتک روشن نے بتایا کہ یہ سب ان کے ڈائریکٹر کو حیران و پریشان کر دیتا ہے، جو آخر کار اس غیر متوقع صورتحال کو سمجھنے کی کوشش ترک کر دیتا ہے اور شاید اسے کسی پراسرار تقدیر کا نتیجہ قرار دیتا ہے — خدا کا شکر ہے۔
