پاکستان کی معروف اور سینئر کلاسیکل و غزل گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی اپنے ہاتھ سے بنایا ہوا گھر بچوں کے نام منتقل کرنا تھا، جس پر اب انہیں شدید پچھتاوا محسوس ہوتا ہے۔
ترنم ناز نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی محنت کی کمائی سے زمین خریدی اور شوق سے گھر تعمیر کروایا، اس وقت میرے بچے کم عمر تھے اور میں نے یہ سوچ کر گھر بچوں کے نام کر دیا کہ چاہے جائیداد میرے نام ہو یا بچوں کے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پرکاش راج کی بھارتی سنیما اور بالی ووڈ پر شدید تنقید
انہوں نے بتایا کہ تاہم بعد ازاں، بچوں کے بڑے ہو کر شادی کے بعد اسی گھر میں اپنا حصہ طلب کرنے پر انہیں احساس ہوا کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا، اور وہ اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ خود اس جائیداد کی مالک ہوتیں تو والدین کی حیثیت اور اہمیت مختلف ہوتی، جبکہ اب حالات کچھ اور ہیں۔ ترنم ناز کے مطابق یہ تجربہ ان کے لیے ایک بڑا سبق ثابت ہوا ہے۔
عروسہ خان شوہر اقرار الحسن کے دولت کی نمائش کرنے پر تنقید کا شکار
واضح رہے کہ ترنم ناز پاکستان کی نامور کلاسیکل و غزل گلوکارہ ہیں، جو استاد عاشق حسین کی شاگردہ رہ چکی ہیں، اور ان کی آواز میں لیجنڈری گلوکارہ مادام نور جہاں کی جھلک محسوس کی جاتی ہے۔ انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
