گوگل کی مشہور فوٹو اسٹوریج سروس گوگل فوٹوز ایپ میں ایک نیا جنریٹو اے آئی فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جسے “می میمی” کہا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ذاتی تصاویر لے کر انہیں مزاحیہ میمز کی شکل دے سکیں گے، جس سے گوگل فوٹوز ایپ میں تخلیقی اور دلچسپ تجربہ ممکن ہو جاتا ہے۔
موبائل خریدار خبردار: پی ٹی اے نے جعلی ٹیکس ریلیف نوٹیفکیشن کی نشاندہی کر دی
میم بنانے کا طریقہ کار:
صارف پہلے ایک میم اسٹائل ٹیمپلیٹ منتخب کرے گا یا اپنی پسند کا ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرے گا، پھر اپنی تصویر شامل کرے گا، اور گوگل کی اے آئی اس کا استعمال کرتے ہوئے مزاحیہ تصویر تیار کرے گا۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر تجرباتی ہے، یعنی بعض اوقات نتیجہ بالکل اصلی تصویر جیسا نہیں ہو سکتا۔ بہتر نتائج کے لیے صاف، روشن اور سامنے والی تصویر استعمال کرنا ضروری ہے۔
وہ عام غلطیاں جو ویزا مسترد ہونے کی وجہ بنتی ہیں؟
یہ فیچر فی الحال امریکہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے اور گوگل فوٹوز میں کریئیٹ ٹیب کے اندر دکھائی دے گا۔ میم تیار ہونے کے بعد اسے محفوظ، شیئر یا دوبارہ تخلیق بھی کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر صارفین کو صرف یادیں ذخیرہ کرنے تک محدود رکھنے کی بجائے تصویروں کے ساتھ کھیلنے اور مزاح پیدا کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔
