پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین نے دوسرے بچے کی خوشخبری سنا دی ہے۔
یاسر حسین نے انسٹاگرام سٹوری پر مداحوں اور شوبز سے وابستہ افراد کے ساتھ یہ جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش 24 جنوری کو ہوئی ہے۔
یاسر حسین کا سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر طنزیہ جواب
یاسر حسین نے بچی کا چہرہ اور نام ظاہر کیے بغیر اسپتال کی شناختی پٹی کی تصویر شیئر کی اور اقرا عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان خاص لمحات میں ان کی محبت، حوصلے اور طاقت کے بے حد شکر گزار ہیں۔

جوڑے نے فی الحال اپنی نومولود بیٹی سے متعلق تفصیلات نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث مداحوں میں تجسس مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی دوسری حمل کی خوشخبری نومبر 2025 میں ایک سادہ مگر جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔
اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی کا خاتمہ، حیران کن راز سامنے آ گیا
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر نے 2019 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کے ہاں پہلا بیٹا کبیر جولائی 2021 میں پیدا ہوا۔

