اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے اکیلے احتجاج کا اعلان کر دیا۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اکیلے میدان میں نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن احتجاج کے ذریعے عمران خان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پولیس کی کیا مجال کے وہ میرا راستہ روکے؟ میں پرامن احتجاج کروں گا اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کروں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ظلم کے سامنے نہ جھکیں گے اور نہ ہی خاموش رہیں گے۔ اگر ان کا راستہ روکا گیا تو وہ اپنے آئینی حق کے لیے کھڑے ہوں گے۔
“پولیس کی کیا مجال کہ میرا راستہ روکے؟ میں پرامن احتجاج کروں گا اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کروں گا۔ ظلم کے سامنے نہیں جھکوں گا، نہ ہی خاموش رہوں گا! اگر راستہ روکا گیا تو میں اپنے حق کے لیے کھڑا رہوں گا۔”
شیر افضل مروت #PTI #protest pic.twitter.com/xq3flx2JTR— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 25, 2026
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا سندھ میں تعلیمی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبوں کا اعلان
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران وہ عوام کو آگاہ کریں گے کہ ” حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کیوں ضروری ہیں اور کیوں ان کی رہائی ملک کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے”۔
