سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کے لیے نجی اسکولوں میں فیس پر 50 فیصد رعایت

بلوچستان کے سرد علاقوں میں آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے سرد علاقوں میں شدید سردی اور بارش کے باعث آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے امتحانات ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر تعلیمات بلوچستان کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر طلبا کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل کے امتحانات مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے امتحانات کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول بھی جاری کر دیا۔ جبکہ ضلعی تعلیمی افسران (ڈی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے امتحانی شیڈول سے متعلق طلبا اور والدین کو بروقت آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعلیمی ایام بڑھا کر چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال میں بہتری آنے تک طلبا کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ امتحانات شفاف اور منظم انداز میں منعقد کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version