پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی مرحوم والدہ کے لیے لکھی گئی نظم پیش کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور آنسو روک نہ سکے۔
عمران عباس نے اسلام آباد میں منعقدہ ‘جشنِ جون ایلیا’ کی تقریب کی ویڈیوز شئیر کیں، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھی گئی ایک نظم سنائی، جس نے حاضرین اور مداحوں کو بھی جذباتی کر دیا۔
عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھا تھا۔ دل کی گہرائیوں سے، آپ سب کا اس بے پناہ محبت اور تعریف کے لیے شکریہ۔
اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی کا خاتمہ، حیران کن راز سامنے آ گیا
View this post on Instagram
عمران عباس کی لکھی ہوئی نظم کے اشعار کچھ یوں ہیں:
آنکھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئیں عیدی دینے والے ہاتھ۔
میری نظر اتارنے والے اور وہ صدقہ دیتے ہاتھ۔
کتنی ساری باتیں تھیں جو کہنی تھیں تب بھول گیا
میرے ہاتھ سے چھوٹ رہے تھے جب وہ تیرے ٹھنڈے ہاتھ
، تُو تو مجھ کو ستر ماوُں سے بھی زیادہ جانتا ہے،
دیکھ لے کس تکلیف میں ہوں میں میرے دل پر رکھ دے ہاتھ،
میرب علی کی زندگی میں نیا شخص؟ سالگرہ کی تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی
اداکار نے نسٹاگرام پیغام میں مزید کہا کہ میں عاجزی کے ساتھ آپ سب سے درخواست کرتا/کرتی ہوں کہ براہ کرم میری والدہ، میرے والد اور میری بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کو لمبی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے، اور جو لوگ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اُن پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا کرے۔ جزاک اللہ!
