انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے لیوک رائٹ کے استعفے سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
ای سی بی کے مطابق لیوک رائٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد سلیکٹر کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔
انہوں نے نومبر 2022 میں انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔
دورہ آسٹریلیا ،چیف سیلکٹر کی تنقید پر حارث رئوف کا بھی ردعمل آگیا
لیوک رائٹ کا کہنا ہے کہ تین سال تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے بطور سلیکٹر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی ہے۔
ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر راب کی نے لیوک رائٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے ان کی خدمات غیر معمولی اور قابلِ قدر رہی ہیں۔
