پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر موبائل فون پر ٹیکسز میں کمی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی معلومات مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موبائل فون پر مبینہ ٹیکس کمی، درآمد کنندگان اور صارفین سے متعلق ہدایات کے حوالے سے منسوب کیا جانے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
اتھارٹی کے مطابق موبائل فون پر عائد ٹیکسز میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔
پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ
پی ٹی اے نے عوام، درآمد کنندگان اور کاروباری حلقوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے یا متعلقہ سرکاری اداروں کے مستند ذرائع سے رجوع کریں۔
