امریکی پاپ آئیکن ٹیلر سوئفٹ کو 2026 میں سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شامل کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ 36 سال کی عمر میں دوسری سب سے کم عمر رکن بن گئیں۔
ہال آف فیم کی تاریخ میں سب سے کم عمر رکن سٹیوی ونڈر ہیں، جنہیں صرف 33 سال کی عمر میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز 1969 میں قائم کیے جانے والے ادارے کی جانب سے دیا جاتا ہے، جو ان گلوکاروں اور موسیقاروں کو تسلیم کرتا ہے جن کے پاس طویل عرصے میں قابلِ ذکر گیتوں کا ذخیرہ موجود ہو۔
کین ڈول کے مریم نواز کے فیشن پر تبصرے نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا
ٹیلر سوئفٹ، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 14 گرامی ایوارڈز جیتے ہیں، اس سال دیگر نامور فنکاروں جیسے ایلانِس مورِسَیٹ، کینی لوگنز اور بَینڈ ’کس‘ کے پال اسٹینلے اور جین سِمنز کے ساتھ ہال آف فیم میں شامل ہوں گی۔ ہال آف فیم کی تقریب 11 جون کو نیویارک کے میریوٹ مارکیس ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔
ثقافتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شمولیت فنکار کے طویل مدتی اور لازوال موسیقی کے خدمات کا اعتراف ہے، جن کی دھنوں نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے جذبات اور تجربات کو متاثر کیا ہے۔
عامر خان نے سنیل گروور کی نقالی پر خاموشی توڑ دی
ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کیریئر میں ان کا البم “The Tortured Poets Department” بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلے نمبر پر رہا، جبکہ البم “The Life of a Showgirl” نے اپنی پہلی ہفتے کی فروخت کے لحاظ سے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
