بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کی صورت میں پاکستان کی جانب سے بھی میگا ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے مشیر کھیل آصف نذرل آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں انہیں بنگلادیش حکومت کا موقف بتایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے زیادہ تر کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے حق میں ہیں، تاہم اس ملاقات کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ اپنی حتمی رائے آئی سی سی کو ارسال کرے گا۔
آئی سی سی کا ٹی20ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کرنےکا فیصلہ
اگر بنگلادیش کی ٹیم بھارت جانے سے انکار کرتی ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے یا ایونٹ سے باہر ہونے کا آپشن دیا ہے۔
