بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے معروف کامیڈین اور اداکار سنیل گروور کی جانب سے اپنی نقالی پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔
عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں سنیل گروور کی فنی مہارت اور باریک بینی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض آواز یا انداز کی نقل نہیں کرتے بلکہ کردار کی سوچ، رویے اور نفسیات کو بھی گہرائی سے سمجھتے ہیں۔
یہ انکل کون ہیں؟ ترک اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
عامر خان نے مزید کہا کہ سنیل کی اداکاری میں مشاہدہ، محنت اور تخلیقی صلاحیت نمایاں طور پر جھلکتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی نقالی حقیقت کے قریب محسوس ہوتی ہے۔ ایسے فنکار کم ہی ہوتے ہیں جو کسی شخصیت کی نقل کرتے ہوئے اس کے اندرونی اندازِ فکر کو بھی اسکرین پر لے آئیں۔
عامر نے یہ بھی کہا کہ وہ سنیل گروور کو مختلف معروف شخصیات کی نقالی کرتے دیکھ چکے ہیں اور خاص طور پر کپل کے شو میں ان کی پرفارمنس نے انہیں بے حد محظوظ کیا۔ ان کے مطابق، سنیل گروور کا کام نہ صرف مزاح پیدا کرتا ہے بلکہ ناظرین کے ذہن میں دیر تک نقش رہتا ہے۔
راحت فتح علی خان کا بیٹی کی شادی سے متعلق جزباتی بیان
واضح رہے کہ حال ہی میں سنیل گروور کی جانب سے دی گریٹ انڈین کپل شو میں عامر خان کی نقالی پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جسے شائقین نے بھرپور پذیرائی دی۔ اس ویڈیو نے ایک بار پھر سنیل گروور کی اداکاری اور مزاحیہ صلاحیتوں کو مرکزِ توجہ بنایا، اور عامر خان کے اس بیان کے بعد معاملہ مزید نمایاں ہو گیا ہے۔
