اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی دیواریں اور چھت گر گئیں۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں گیس لیکیج سے دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں، جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے داخل کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
