Shahbaz and Trump

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ سمیت کئی ممالک کا “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے کی تصدیق کی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا۔

ترجمان کے مطابق بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر  بھی زور دیا ہے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ وہ 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی فلسطینی ریاست کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان بورڈ آف پیس کے رکن کے طور پر ایک تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ فلسطینی عوام کی مشکلات کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اپنے علاقے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مسائل حل ہوں، حافظ نعیم الرحمان

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو “بورڈ آف پیس” میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، اور قطر نے بھی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت قبول کر لی۔ ہر ملک اپنے قانونی طریقہ کار کے مطابق شمولیت کے دستاویزات پر دستخط کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version