rain

ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارش کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ، پنجاب، بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔مری اورملحقہ پہاڑ ی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں متوقع بارشوں اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری

اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ناران، کاغان اور گلیات میں برفباری متوقع ہے،بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عوام برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

بارش، برفباری:محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا

مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور راہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version