پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے نئے ہیئر اسٹائل نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ وہ کافی عرصے سے اپنے لمبے بالوں کو الوداع کہنا چاہتے تھے، تاہم بالوں کے زیادہ جھڑنے کے خدشے کی وجہ سے یہ فیصلہ مؤخر ہوتا رہا۔
شیفالی کی اچانک موت کی اصل وجہ کیا ہے؟ شوہر کا چونکا دینے والا دعویٰ
View this post on Instagram
فیصل رحمان نے مزید کہا کہ نئے ہیئر اسٹائل کے بعد مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والا مثبت ردعمل میرے اعتماد میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے نئے انداز پر اپنی تعریف اور تحسین کے کمنٹس کر رہے ہیں۔ مداحوں نے کہا کہ اداکار اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ نوجوانی کے دنوں کی یاد دلا رہے ہیں، جبکہ کچھ نے انہیں ہالی ووڈ کے مشہور ہیرو سے بھی تشبیہ دی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی نہ صرف فیصل رحمان کے کیریئر میں تازگی لے کر آئی ہے بلکہ ان کی دلکش شخصیت کو بھی مزید نمایاں کر رہی ہے۔

راحت فتح علی خان کا بیٹی کی شادی سے متعلق جزباتی بیان
واضح رہے کہ فیصل رحمان پاکستان کے ان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور بعد ازاں ٹیلی وژن پر اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے خود کو منوایا۔ انہوں نے بابرہ شریف، شبنم اور دیگر نامور اداکاراؤں کے ساتھ متعدد کامیاب فلمیں کیں اور ڈراموں میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔
