آسٹریلیا سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے علیحدہ علیحدہ قومی اسکواڈز تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو متوقع ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 30 جنوری تک کیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی دونوں کو شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بابر اعظم کی قومی اسکواڈ میں شمولیت ان کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہوگی۔
لاہور میں جاری قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دستیاب کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
سیلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ سابق کپتان نے بی بی ایل میں 11 میچز کھیلتے ہوئے کمزور اسٹرائیک ریٹ 103 کے ساتھ بیٹنگ کی ہے اور بابر اعظم نے مجموعی طور پر 202 رنز بنائے ہیں۔
