معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے اپنی صحت اور ذاتی وجوہات کی بناء پر کامیڈی سے طویل وقفے کا اعلان کر دیا ہے۔
منگل کو حیدرآباد میں ان کے تازہ ترین شو کی ایک ویڈیو سامنے آئی، جس میں ذاکر خان نے اپنے اس طویل وقفے کی وضاحت کی۔ بھرے ہوئے آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقفہ کئی سالوں تک جاری رہ سکتا ہے، ممکن ہے 2028، 2029 یا 2030 تک، جب تک کہ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریاں مکمل نہیں کر لیتے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے ٹور کر رہے ہیں، لیکن اب اپنی صحت کو بھی برابر اہمیت دینا چاہتے ہیں۔
38 سالہ ذاکر خان نے یہ اعلان بھارتی شہر حیدر آباد میں اپنے “پاپا یار” ٹور کے دوران ایک لائیو شو میں کیا، جو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقفہ ممکنہ طور پر 2030 تک جاری رہ سکتا ہے۔
معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان بیمار، اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان
ذاکر خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں موجود ہر شخص میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں آپ سب کی موجودگی کا بہت شکر گزار ہوں اور آپ سب کے لیے میرا دل ہمیشہ ممنون رہے گا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
