ایک کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نے اس خط کی کاپی آئی سی سی کے تمام رکن بورڈز کو بھی ارسال کی ہے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے اس مؤقف کی حمایت کی ہے کہ وہ خطے میں موجود سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت میں کھیلنے کے خواہاں نہیں۔
ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش نے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنیکا مطالبہ کر دیا
دوسری جانب ہم نیوز نے اس معاملے پر پی سی بی سے مؤقف لینے کی کوشش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
