پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران مریم اورنگزیب کی نمایاں جسمانی تبدیلی اور نئے انداز نے سب کی توجہ حاصل کی۔
سانحۂ گل پلازہ پر شوبز شخصیات کا دکھ کا اظہار
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حالیہ اور پرانی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے مختلف سوالات اٹھائے، جبکہ کئی افراد نے اس تبدیلی کو خواتین کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا اور شوبز شخصیات اور فیشن ماہرین نے بھی مریم اورنگزیب کے نئے لُک کی تعریف کی۔
اس دوران بشریٰ انصاری نے مریم اورنگزیب کے دفاع میں سامنے آتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں مریم کو ذاتی طور پر اچھی طرح جانتی ہوں۔ ان کا وزن کم کرنے کا سفر ان کی عزم، طاقت اور مستقل مزاجی کی عکاسی کرتا ہے۔ شاباش مریم! آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشاء اللہ۔
ماہرہ خان برقع پہنے گی تو ڈانس کیسے کرے گی؟ جواد احمد تنقید کی زد میں
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب مارچ 2024 سے حکومت پنجاب میں سینئر وزیر کے فرائض انجام دے رہی ہیں، اور ان کی حالیہ جسمانی تبدیلی اور اسٹائل نے سوشل میڈیا پر انہیں خاص طور پر زیرِ بحث بنا دیا ہے۔

