گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران خواتین کے لباس اور پردے کے موضوع پر دیے گئے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق، پوڈکاسٹ کے دوران ایک خاتون سامع نے جواد احمد کے خیالات پر تنقید کی، جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس موقع پر جواد احمد نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے طرزِ عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔
مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب
View this post on Instagram
جواد احمد نے کہا کہ آپ یہ جو ڈوپٹے کے بغیر ہیں، یہ سہولت ہم جیسے لوگوں کی جدوجہد کی بدولت حاصل کر پائی ہیں، ہماری جدوجہد کی وجہ سے آج خواتین کو اپنی پسند کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی برقع پہننے اور ان کی بہنوں کے سر ڈھانپنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے پوچھا گیا کہ آپ یہ جو پردہ کرتی ہیں، یہ کون سا پردہ ہے تو انہوں ن ے کہا کہ یہ پردہ بہترین پردہ ہے، اگر ماہرہ خان برقع پہنیں تو وہ ڈانس کیسے کریں گی۔
18 کلو وزن کیسے کم کیا؟ عامر خان نے آسان اور صحت مند طریقہ بتا دیا
جواد احمد کے اس بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ متعدد افراد نے ان کے اندازِ بیان کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ اختلافِ رائے کے اظہار میں شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
