سعودی عرب کے ایوانِ شاہی نے شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ایوان شاہی کے بیان کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، دیگر شہزادوں، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ایوان شاہی کی جانب سے مرحوم شہزادے کے لیے رحمت، مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی ہے۔
سعودی شہزادے مشعل بن بدر کی والدہ انتقال کر گئیں
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی سعودی عرب کے ایک اور شہزادے، عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز، بیرونِ ملک انتقال کرگئے تھے۔
ایوان شاہی کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ بھی ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد از نمازِ عصر ادا کی گئی تھی۔
