پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف اور سینئر اداکارہ ریما خان نے اداکارہ نعیمہ بٹ کو ان کی خوبصورتی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور ذاتی نوعیت کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اداکارائیں حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ایک ساتھ نظر آئیں، جہاں نعیمہ بٹ نے ریما کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔
مذاق کرنا ہے تو اپنی ناکام شادی پر کریں: بشری انصاری کے طنز پر جاوید شیخ کا کرارا جواب
View this post on Instagram
ریما نے لمبے اور خوبصورت بالوں کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیا۔
اس ویڈیو میں ریما خان نے نعیمہ بٹ سے کہا کہ اپنے بال کسی بھی صورت نہ کٹوائیں، کیونکہ لمبے بال عورت کی فطری خوبصورتی اور پہچان ہوتے ہیں۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے مزید بتایا کہ وہ خود بھی کبھی بال نہیں کٹواتیں بلکہ صرف ٹرم کرواتی ہیں، تاکہ بالوں کی خوبصورتی برقرار رہے۔
ریلیف کنسرٹ کے بعد بیلا حدید کی غزہ کے بچوں کے حق میں جذباتی اپیل
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں مداح دونوں اداکاراؤں کے درمیان خوشگوار تعلق اور ریما کے مشورے کو سراہ رہے ہیں۔
