پاکستان کے معروف فلم ساز عبدالولی بلوچ نے مستقبل کے منصوبوں اور خیالات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ صدر زرداری جیسی شخصیت پاکستان میں بہت کم نظر آتی ہے۔
ہدایتکار عبدالولی بلوچ سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آئندہ وہ کراچی کے حوالے سے کس شخصیت پر فلم بنانا چاہیں گے، جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے زرداری جیسا کردار، ان جیسی سیاسی جدوجہد اور مضبوط مزاج کسی اور میں نہیں دیکھا، اسی لیے ان کی زندگی پر فلم بنانا میری خواہش ہے۔
رجب بٹ پر تشدد، سندھ حکومت کا ردِ عمل آگیا
گفتگو کے دوران یہ سوال بھی کیا گیا کہ اگر صدر زرداری پر فلم بنائی گئی تو ان کا کردار کون سا اداکار نبھائے گا، جس پر عبدالولی بلوچ نے کہا کہ فی الحال کسی حتمی نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم ظاہری مشابہت کے باعث شبیر جان اس کردار کے لیے مناسب انتخاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شبیر جان ایک منجھے ہوئے اور باصلاحیت اداکار ہیں اور وہ اس کردار کو احسن انداز میں نبھا سکتے ہیں، تاہم صدر زرداری جیسے کردار کے لیے درست انتخاب کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا، جس کا فیصلہ وہ ناظرین کی رائے پر چھوڑنا چاہتے ہیں۔
سال 2025 میں راہیں جدا کرنیوالی نامور پاکستانی شخصیات
واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں فلم ’کٹر کراچی‘ نے ناظرین کے ووٹ سے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا، تاہم اس کامیابی کے ساتھ ساتھ فلم کو مختصر دورانیے اور کمزور کہانی کے باعث ناقدین کی شدید تنقید کا بھی سامنا رہا۔
