میکسیکو کے جنوبی صوبے اوآخاکا میں 250 مسافروں کو لے جانے والی ایک ٹرین جزوی طور پر پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔
میکسیکن نیوی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کا انجن دورانِ سفر پٹری سے اتر گیا۔ ابتدائی طور پر 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم بعد ازاں نیوی نے تصدیق کی کہ زخمیوں کی تعداد 98 جبکہ ہلاکتیں 13 ہو چکی ہیں۔
صدر کلاڈیا شینبام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نیوی کے سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کو جائے حادثہ پر جانے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ہدایت کی ہے۔
#BREAKING : The Mexican Navy confirmed that at least 13 people were killed and 98 others injured after a passenger train carrying around 250 people derailed earlier today in southwest Mexico.
The train had been carrying 250 people at the time of the crash, including nine crew… pic.twitter.com/bkGzhXnCSY
— upuknews (@upuknews1) December 29, 2025
میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ ریلوے لائن خلیجِ میکسیکو کو بحرالکاہل سے ملاتی ہے اور اس پر مسافروں کے ساتھ ساتھ مال بردار ٹرینیں بھی چلتی ہیں۔
یہ ریلوے منصوبہ 2023 میں سابق صدر آندریس مانوئیل لوپیز اوبراڈور کے دور میں جنوب مشرقی میکسیکو کی ترقی کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اسی روٹ پر 20 دسمبر کو ایک ٹرین کی مال بردار ٹرک سے ٹکر بھی ہوئی تھی، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
