بالی ووڈ کے مشہور اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے 2025 کا کرسمس اپنے گھر پر اپنی بیٹی سرایاہ ملہوترا کے ساتھ منایا، جو جولائی میں پیدا ہونے کے بعد اس کا پہلا تہوار تھا۔
انسٹاگرام پر جوڑے نے چند نجی لمحات شیئر کیے، جن میں بیٹی سرایاہ سرخ مخملی لباس میں نظر آئیں، جس پر سنہری کڑھائی میں ’’میرا پہلا کرسمس‘‘ درج تھا۔ کیارا ایڈوانی نے تصویر کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی کو ’’ننھی مس کلاز‘‘ قرار دیا۔ تاہم تصویر میں بچی کا چہرہ زیادہ تر چھپا ہوا تھا۔
سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آ گیا

مزید برآں، جوڑے نے کرسمس ٹری کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس پر سرخ گلوبز میں سدھارتھ، کیارا اور سرایاہ کے نام درج تھے، جس میں نرم کرسمس دھنیں سنائی دے رہی تھیں۔
ڈکی بھائی کی سالگرہ میں 10 لاکھ کا چیک، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی 2023 میں ہوئی، جوڑے نے 15 جولائی کو اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد فوٹوگرافروں سے اپیل کی تھی کہ وہ بچی کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
ممبئی میں حالیہ تقریب کے دوران سدھارتھ ملہوترا نے بتایا کہ باپ بننے کے بعد ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اب ان کے دن کا آغاز بیٹی کو صبح کی مالش دینے سے ہوتا ہے، جبکہ وہ مزاحیہ انداز میں تسلیم کرتے ہیں کہ اپنی بیٹی کے سامنے وہ کئی بحثیں پہلے ہی ہار چکے ہیں۔
