مرغی کا سوپ ہمیشہ سے ایک آرام دہ اور غذائیت سے بھرپور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے، خاص طور پر جب آپ بیمار ہوں یا سردی محسوس کر رہے ہوں۔ لیکن کیا ہوگا اگر آپ اسے ہر رات ایک ماہ تک پئیں؟ کیا اس سے آپ کی صحت میں واقعی فرق محسوس ہوگا؟
ماہرین غزایت کے مطابق 30 دن تک ہر رات باقاعدگی سے مرغی کا سوپ پینے سے نہ صرف جسم کو راحت ملتی ہے بلکہ یہ متعدد صحت کے فوائد بھی فراہم کر سکتا ہے، خاص طور پر اگر یہ گھر پر تیار کیا ہوا۔
کالی، سبز یا دودھ والی چائے: انسانی صحت کیلئے کونسی مفید؟
مرغی کے سوپ کے ممکنہ فوائد
1۔ مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے:
مرغی کا سوپ وٹامنز، زنک اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم کی قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں اور سردی یا زکام جیسی علامات کو دور رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
2۔ ہاضمے کے لیے مفید:
سوپ میں موجود جیلیٹن اور امینو ایسڈز آنتوں کے لیے مفید ہیں، آنتوں کی اندرونی پرت کو سکون پہنچاتے ہیں اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔
3۔ نیند میں بہتری:
مرغی کے سوپ میں موجود ٹرپٹوپھن نامی جز مدافعتی نظام کو سکون دیتا ہے اور میلاٹونن کی پیداوار میں مدد کرتا ہے، جس سے نیند بہتر ہوتی ہے۔
4۔ جوڑوں کی صحت بہتر بناتا ہے:
اگر سوپ ہڈیوں کے ساتھ تیار کیا جائے تو اس میں موجود کولیجن جوڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
5۔ جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھتا ہے:
سوپ ایک مائع غذا ہے، جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور جلد، گردوں اور مجموعی صحت کے لیے مفید ہے۔
پپیتا کن افراد کے لیے فائدہ مند اور کن کے لیے نقصان دہ
مزید اہم معلومات
. وزن پر اثر: متوازن غذا کے ساتھ سوپ پینا بھوک کو کم کرتا ہے اور کیلوریز میں کم ہونے کی وجہ سے وزن کنٹرول میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
. کیلوریز: ایک پیالی سوپ میں تقریباً 100 سے 150 کیلوریز ہوتی ہیں، جو اس کے اجزا اور تیاری کے طریقے پر منحصر ہے۔
. موسم کی مناسبت: سوپ ہر موسم میں فائدہ مند ہے، سردیوں میں جسم کو گرم رکھتا ہے اور گرمیوں میں ہلکا اور تازگی بخش محسوس ہوتا ہے۔
