بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان اپنی آخری فلم ’’انگریزی میڈیم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید جسمانی تکلیف میں مبتلا تھے۔
فلم انگریزی میڈیم کے لباس ڈیزائنر سمرت چوہان نے انٹرویو میں بتایا کہ شوٹنگ کے دوران عرفان خان کی صحت بتدریج خراب ہو رہی تھی اور وہ جسمانی طور پر کمزور محسوس کر رہے تھے، کئی مواقع پر انہیں شوٹنگ روک کر آرام کرنے کی ضرورت پڑی کیونکہ وہ مسلسل درد کا شکار تھے۔
ہریتھک روشن اور بیٹوں کے دلکش ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ڈیزائنر نے مزید بتایا کہ عرفان اکثر ٹھنڈ محسوس کرتے اور جسمانی کمزوری کی وجہ سے سیٹ پر پہنچنے میں دشواری محسوس کرتے تھے، انہیں اضافی گرم کپڑے اور پیڈنگ فراہم کی گئی تاکہ وہ آرام دہ رہ سکیں اور شوٹنگ جاری رکھ سکیں۔
سمرتِ نے کہا کہ عرفان خان کے خاندان کے لوگ بھی اکثر شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ موجود رہتے اور ان کی صحت کا خیال رکھتے۔
سمرت چوہان کے مطابق عرفان خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا مقصد ہے اور وہ اسی کام کو کرتے ہوئے جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اقرار الحسن کا تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر؛ سوشل میڈیا پر طنز کا طوفان
واضح رہے کہ عرفان نے اپنے کیریئر کے دوران بھارتی نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ جیسے معیاری اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عالمی سطح کی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ’سلم ڈاگ ملینیئر‘، ’لائف آف پائے‘، ’دی امیزنگ اسپائیڈر مین‘ اور ’جوراسک ورلڈ‘ شامل ہیں۔
