america

میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ ٹیکساس میں گر کر تباہ ، 5 افراد ہلاک

میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ساحل پر گِر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ مریض اور سات دیگر افراد کو ہیوسٹن ایئرپورٹ کی طرف لے کر جارہا تھا کہ گیلوِسٹن بے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں طیارہ گر کر تباہ

امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکار نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، ایک مسافر ابھی تک لاپتہ ہے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب میکسیکو کی بحریہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ طیارے میں 8 افراد سوار تھے جس میں 4 بحریہ کے عملے کے ارکان اور 4 شہری تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version