پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور رش کم کرنے کے لیے بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس مراکز کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ جیسے بڑے شہروں کے مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے، جبکہ چھوٹے شہروں کے مراکز صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔
پنجاب میں سرکاری ملازمتوں کے مواقع: میڈیا، ڈیٹا اور ڈیجیٹل شعبے میں آسامیوں کا اعلان
ٹریفک پولیس کے ترجمان نے واضح کیا کہ درخواست دہندگان کو پہلے لرنر لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے، جسے آن لائن یا اپنے قریبی لائسنس مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، اس کے بعد امیدوار عام ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں.
ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انہیں ای‑ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر دستیاب ہو جائے گا، جو قانونی طور پر روایتی کارڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں قرض پر گاڑی لینا آسان، خریداری میں اضافہ
پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران قانونی اور درست لائسنس رکھنا لازمی ہے، اور نئے اوقات کار سے عوام کو سہولت حاصل ہو گی جبکہ رش میں بھی کمی آئے گی۔
