بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب میں کہا کہ والد بننے کے بعد ڈایپر بدلنے میں اداکاری کے مقابلے میں زیادہ ماہر ہو گیا ہوں۔ جس پر حاضرین ہنس پڑے۔
بھارتی ٹی وی کے ایک ایونٹ میں وکی کاؤشل کو فلم چھاوا میں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کے کردار کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اسے اپنے خاندان اور اپنے “چھوٹے مہمان” کے نام منسوب کیا، جو ان کی زندگی میں نعمت کے طور پر آیا ہے۔
نشے میں دُھت ڈرائیور کی ٹکر کے بعد نورا فتیحی کا بیان سامنے آگیا
وکی نے بتایا کہ باپ بننے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب وہ شہر سے باہر سفر کر رہے تھے اور یہ جذباتی طور پر ایک چیلنج تھا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن ان کا بیٹا یہ لمحہ دیکھے گا اور اپنے والد پر فخر کرے گا۔
ابتدائی دنوں کے تجربات پر بات کرتے ہوئے وکی نے کہا کہ والدین بننا بے حد خوشیوں بھرا لمحہ ہے، سب کچھ جادوی اور خوشی سے بھرپور محسوس ہوتا ہے، اور یہ جذبات الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہیں۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے اپنے پہلے بیٹے کو 7 نومبر 2025 کو خوش آمدید کہا۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے ایک مشترکہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں ایک ٹیڈی بیئر اور بچوں کی گاڑی دکھائی گئی۔
نوجوان مسلم اسکالر شمائل ندوی نے اسلام مخالف جاوید اختر کو لاجواب کردیا
اگرچہ جوڑے نے ابھی اپنے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا، لیکن مداح اس خوشگوار اضافہ پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
