president zardari

صدر زرداری کی بغداد میں زیارات مقدسہ پر حاضری ، امت مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کیلئے دعا

صدر مملکت آصف زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؑ کے روضوں پر بھی حاضری دی۔

صدر مملکت نے روضہ کاظمیہ پر حاضری کے دورا ن امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی اور وہاں زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

صدر مملکت نے آئمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔ انہوں نے امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی ۔صدر آصف علی زرداری نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version