فائنل میں منہ کی کھانے والا بھارت روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا

دبئی میں کھیلے گئے پاکستان اور بھارت  انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں ایک بار پھر تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب میچ کے آغاز پر ٹاس کے موقع پر بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کپتان آیووش ماتھے  نے پاکستانی کپتان فرحان یوسف  کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

یہ رویہ بھارت کی ”نو ہینڈشیک پالیسی“ (no-handshake policy) کے عین مطابق تھا، جو اس ٹیم نے پاکستان کے خلاف برقرار رکھی ہے، چاہے وہ گروپ میچ ہو یا بعد میں ٹاس جیسا موقع۔ اس پالیسی کے تحت بھارتی ٹیم نے آئی سی سی کی ہدایت باوجود پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

ماہرین اور رپورٹس کے مطابق یہ سلسلہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی کشیدگی کا عکس ہے، جس کے باعث روایتی اسپورٹس مین اسپرٹ کی مصافحہ جیسی روایت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

پاکستان نے  بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے فائنل میں اسے بڑی شکست سے دوچار کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version