مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند اور اسموگ چھائی رہے گی۔

اسلام آباد اورگرد و نواح میں مزید بارش کا امکان ہے، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، ملتان، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں بارش کا امکان ہے، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے کچھ علاقوں میں مزید بارش ہونے کی توقع ہے، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد اور موہنجوداڑو میں دھند کا امکان ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا ، اہم قانون سازی ہو گی

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر اورکوہستان میں مزید بارش کا امکان ہے، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version