آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی اننگز میں دو سنچریاں اسکور ہوئیں جبکہ ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا۔
جمعہ کو کھیلے گئے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی میچ میں برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کئی تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پرتھ اسکارچرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ پرتھ کی جانب سے فن ایلن نے 79 جبکہ کوپر کونولی نے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
Still recovering from last night 😮💨 #BBL15 pic.twitter.com/9tBEjUL6Ut
— KFC Big Bash League (@BBL) December 20, 2025
جواب میں برسبین ہیٹ نے 258 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برسبین کی جانب سے جیک ولڈر موتھ 110 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ میٹ رنشا نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
دونوں بلے بازوں کے درمیان 212 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی جو بگ بیش لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ یہ لیگ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب ایک ہی اننگز میں دو کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائیں۔
36 SIXES in one match 🤯
Here’s every SIX from a record-breaking night at The Gabba! #BBL15 pic.twitter.com/hGRiyvRkSd
— KFC Big Bash League (@BBL) December 19, 2025
میچ میں مجموعی طور پر 515 رنز بنے جبکہ 36 چھکے لگائے گئے، جو بگ بیش لیگ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ ہے۔
258 رنز کا ہدف بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف تھا جو کامیابی سے حاصل کیا گیا، جبکہ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا بڑا کامیاب ہدف بھی بن گیا۔
