پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک کیا جائے گا۔ اس سیزن میں لیگ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں۔
Foreign Players’ Registration Opens for the Historic Eight-Team HBL PSL 11
📅 ᴏᴘᴇɴɪɴɢ ᴅᴀᴛᴇ: 19 ᴅᴇᴄᴇᴍʙᴇʀ 2025
📅 ᴄʟᴏꜱɪɴɢ ᴅᴀᴛᴇ: 20 ᴊᴀɴᴜᴀʀʏ 2026🔗 More details: https://t.co/OESDjulBCy#HBLPSL #NewEra pic.twitter.com/F2bEdoE6wy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 19, 2025
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، جسے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ نئی فرنچائزز کے اضافے کے بعد پی ایس ایل ایک آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ بن جائے گا۔
حکام کے مطابق لیگ میں توسیع کا مقصد مقابلوں کے معیار کو بہتر بنانا اور زیادہ کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ پی ایس ایل 11 میں غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
