لاہور کے سرکاری ہسپتال میں منکی پاکس (Mpox) کے تین نئے کیسز رپورٹ ہونے کے باعث شہر میں صحت سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تیسری خاتون میں منکی پاکس جیسی علامات پائی گئیں ہیں اور ان کے ٹیسٹ جاری ہی۔
برطانیہ میں خطرناک وبا پھیل گئی ، اسکولز بند کرنے پر غور
طبی حکام کے مطابق تصدیق شدہ دو مریض صفدر اور ابو سفیان کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مشتبہ کیس میں زیر معائنہ خاتون کو بھی احتیاطی طور پر علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران میو ہسپتال میں منکی پاکس کے چار کیسز رپورٹ ہو چکے تھے، جس کے بعد ممکنہ اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان کا پورا ایکو سسٹم مریض بنانے کی فیکٹری ہے ،وفاقی وزیرصحت
یاد رہے کہ منکی پاکس، جسے ایم پاکس بھی کہا جاتا ہے، ایک وائرل بیماری ہے جو عام طور پر بخار، جلد پر خارش اور جسمانی تکالیف کا باعث بنتی ہے۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے طبی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر صحت مرکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
