پاکستانی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ جعلی اکاؤنٹس ان کے نام پر چندے اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بشریٰ انصاری اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام میں اس دھوکہ دہی پر غصہ اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ان جعلی پروفائلز کو رپورٹ کریں۔
یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا اسلام آباد ہائیکورٹ پیش
View this post on Instagram
ویڈیو میں بشریٰ نے کہا کہ کچھ وقت سے میرے دوست میرے ساتھ کچھ پوسٹ شیئر کر رہے ہیں کہ کسی جعلی اکاؤنٹ سے بیوہ عورتوں کے لیے چندہ اور آج مدد کا دن ہے کہہ کر پیشے مانگ رہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جہاں بھی آپ یہ دیکھیں رپورٹ کریں، کیونکہ میں کبھی بھی کسی کے لیے ایسے مدد نہیں مانگتی، جو کچھ کرنا ہوتا ہے میں خود کرتی ہوں، اس لیے کہ میرا یہ یقین ہے کہ ہر بندہ اپنے اپنے طور پر کچھ نہ کچھ کر رہا ہوتا ہے۔
رنویر سنگھ کی فلم دھریندر ریلیز، سرحد کے دونوں جانب ناظرین میں اختلافِ رائے جاری
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرا ایسا کوئی گروپ نہیں کہ میں لوگوں سے کہوں کہ پیشے دے، چندہ جمع کر رہی ہوں۔ تو پلیز جو بھی میری تصاویر لگا کر یہ کر رہا ہے براہِ کرم آپ اس کو رپورٹ کریں، اس دھوکے بعض لوگ باز نہیں آتے۔
