غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم ”وائس آف ہند رجب” کو عالمی شہرت یافتہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین غیر انگریزی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزد کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم میں 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی دلخراش کہانی بیان کی گئی ہے، جو جنوری 2024 میں غزہ پر ہونے والے حملے کے دوران جاں بحق ہو گئی تھی، فلم اُس کے آخری لمحات کو دردناک مگر حقیقت کے قریب انداز میں پیش کرتی ہے۔
بھارتی کرکٹر نے اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی منسوخ کردی
یہ فلم 2025 میں وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے دوران غیر معمولی پذیرائی حاصل کر چکی ہے، جہاں اسے تقریباً 24 منٹ تک کی اسٹینڈنگ اوویشن دی گئی اور فیسٹیول کا دوسرا بڑا اعزاز سلور لائن گرینڈ جیوری پرائز بھی ملا تھا۔
فلم کو عالمی سطح پر اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ یہ نہ صرف ایک معصوم بچی کی انسانی جدوجہد کو بیان کرتی ہے بلکہ غزہ کے حالات پر بھی روشنی ڈالتی ہے، جنہیں دنیا بھر میں سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔
نعیمہ بٹ کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ کی خصوصی تصاویر وائرل
فلم کی نامزدگی کو عرب سینما کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، اور ناقدین کے مطابق یہ فلم ایوارڈ جیتنے کی مضبوط امیدواروں میں شامل ہے۔
