جزیرہ جرسی میں بزرگ شہریوں اور طبی لحاظ سے کمزور افراد کی گھر بیٹھے دیکھ بھال کے لیے پہلی بار ریموٹ ہیلتھ مانیٹرنگ ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔
فیملی نرسنگ اینڈ ہوم کیئر (FNHC)کے مطابق یہ ایپ بزرگ شہریوں اور دائمی امراض کے شکار افراد کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ انہیں اسپتال آنے کی ضرورت کم سے کم ہو اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طبی مدد فراہم کی جا سکے۔
جلد کا کینسر: علامات، خطرات اور بچاؤ کے طریقے
رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے مریض گھر بیٹھے اپنی صحت کے اہم پیرامیٹرز جیسے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور خون میں آکسیجن کی سطح نرسوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
فیملی نرسنگ اینڈ ہوم کیئر کی چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے مریض اور ان کے اہل خانہ دونوں اپنی صحت کی بہتر نگرانی کر سکیں گے اور طبی عملے پر بھی بوجھ کم ہوگا۔
اس منصوبے کے لیے £800,000 کئیر ٹیک گرانٹ فراہم کی گئی ہے، جس نے جرسی کے ہوم کیئر ڈیجیٹل نظام کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مقامی صحت حکام اور فیملی نرسنگ اینڈ ہوم کیئر نے کہا کہ مستقبل میں مزید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متعارف کرانے کا منصوبہ ہے تاکہ شہریوں کو با آسانی اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
کینسر کے خطرے کو کم کرنے والی اہم غذائیں، ماہرین صحت کی رپورٹ
یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب اور شہریوں کی زندگی کو محفوظ و آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
