دوسرے ایشز ٹیسٹ میں بین اسٹوکس کی شاندار بیٹنگ، آسٹریلیا مشکل میں

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور آل راؤنڈر وِل جیکس نے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں شاندار مزاحمت کرتے ہوئے آسٹریلیا پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں چوتھے دن چائے کے وقفے تک انگلینڈ نے 193 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر بنائے اور آسٹریلیا پر 16 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ نے دن کا آغاز 134 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا، جب انہیں گزشتہ روز بیٹنگ لائن کی اچانک تباہی کے بعد شدید دباؤ کا سامنا تھا۔

اسٹوکس نے 112 گیندوں پر 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی جبکہ وِل جیکس 66 گیندوں پر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، دونوں کے درمیان 65 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہوئی۔

پچ جیسے جیسے پرانی ہوتی گئی، بولنگ غیر متوازن ہوتی چلی گئی، تاہم دونوں بلے بازوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ایک موقع پر اسکاٹ بولینڈ کی گیند اسٹوکس کے دستانے سے لگ کر سلپس کے اوپر سے گزری تو پورا اسٹیڈیم سانس روک کر دیکھتا رہ گیا۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے اسپنر ناتھن لیون کی عدم موجودگی میں جز وقتی باؤلرز ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین کو آزمایا، لیکن وہ بھی اسٹوکس اور جیکس کی مزاحمت توڑنے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کی اس شراکت داری کے بعد آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے دوبارہ بیٹنگ کرنا پڑے گی، جبکہ مقابلہ آخری دن میں انتہائی سنسنی خیز صورتحال اختیار کر چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version