بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کاجول و ٹوئنکل کے نئے ٹاک شو “ٹو مچ” میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس وقت اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اسی دوران بازو کی چوٹ لگنے کی وجہ سے شو میں شامل نہیں ہو سکے۔
نہ بیٹیاں ، نہ بیٹے: دھرمیندر اپنی کروڑوں کی زمین کس کے نام کرگئے ؟
شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ وہ شو میں شریک نہیں ہو سکے، مگر مداحوں اور میزبانوں کے احترام میں تمام اقساط ضرور دیکھیں۔
شاہ رُخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے شو میں شریک ہونا اچھا لگے گا لیکن شو میں مختلف قسم کا بہت زیادہ کھانا ہوتا ہے، اور شو کا وہ حصہ مجھے سب سے مشکل لگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ شو میں شرکت کے خواہاں تھے، تاہم موجودہ مصروفیات اور جسمانی تکلیف کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔
آریان خان نامناسب حرکت پر شدید تنقید کی زد میں
شاہ رخ خان کی وضاحت نے مداحوں میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو ختم کر دیا ہے اور ان کے شو کے میزبانوں کے ساتھ تعلقات میں موجود احترام کو اجاگر کیا ہے
