وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت (FOSPAH) نے آن لائن ڈرائیونگ ٹیکسی کمپنی یانگو اور اِن ڈرائیو کو طلب کر کے ہدایت دی ہے کہ وہ ورک پلیس ہراسمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت اپنی تعمیل کے مکمل ثبوت فراہم کریں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی متعدد شکایات کے بعد کی گئی ہے جن میں دونوں آن لائن ڈرائیونگ ٹیکسی کمپنیوں کے ڈرائیورز پر جنسی ہراسمنٹ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.593 ارب ڈالر سےبڑھ گیا
شکایات میں بتایا گیا کہ بعض ڈرائیورز نے مسافروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جنسی پیش قدمی کی، اور بک شدہ سفر کے دوران مقررہ راستوں سے ہٹ کر غیر محفوظ رویہ اپنایا۔ دیگر شکایت گزاروں نے بھی زبانی ہراسمنٹ اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دی۔
وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت نے دونوں کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانونی طور پر قائم شدہ انکوائری کمیٹی، ہراسانی کے شکایات کے داخلی پروٹوکول، کوڈ آف کنڈکٹ، مسافروں کی حفاظت کے نظام اور گزشتہ تین سال کی ہراسمنٹ شکایات کے مکمل ریکارڈ فراہم کریں۔
اینڈرائیڈ فون میں سست انٹرنیٹ؟ رفتار تیز کرنے کے چند آسان اور مؤثر طریقے
یانگو نے اپنی صفر رواداری پالیسی کی تصدیق کرتے ہوئے 24/7 کسٹمر کیئر، ڈرائیور تصدیق، سیلفی چیک اور قصوروار ڈرائیورز کے لیے مستقل پابندیوں کے اقدامات کا ذکر کیا۔ ان ڈرائیو نے اکاؤنٹ معطلی، GPS ٹریکنگ، غیر معمولی راستوں کی خودکار نشاندہی اور ایمرجنسی سپورٹ کے اقدامات واضح کیے۔
دونوں کمپنیوں نے مسافروں کی حفاظت اور قانونی تعمیل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
