میٹا کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی پرائیویسی اپڈیٹ جاری کرنے کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں صارفین کی جانب سے ’’فیس بک ڈیلیٹ کریں‘‘ کی آن لائن مہم شدت اختیار کر گئی ہے۔
میٹا کے مطابق نئی اپڈیٹ کے تحت پلیٹ فارم اپنے اے آئی سسٹمز کو بہتر بنانے کے لیے صارفین کی چیٹ بوٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ڈیٹا استعمال کرے گا۔
نوعمر خودکشی کیس میں اوپن اے آئی کا اہم مؤقف عدالت میں پیش
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مواد صرف اے آئی ماڈلز کی تربیت اور ذاتی نوعیت کی تجاویز کے لیے استعمال ہوگا، تاہم صارفین کی ذاتی چیٹس، دوستوں اور خاندان کے ساتھ ہونے والی گفتگو یا انکرپٹڈ میسجز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، متعدد افراد نے الزام لگایا کہ میٹا اب صارفین کی تصاویر، آواز، تحریریں اور اے آئی چیٹس تک رسائی حاصل کر کے انہیں تجزیے کے لیے استعمال کر سکے گا۔ کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ نئی پالیسی ان کی نجی معلومات کے غلط استعمال کے خدشات کو بڑھا رہی ہے۔
میٹا نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ پلیٹ فارم حساس معلومات، جیسے مذہبی عقائد، صحت، جنسی رجحانات، سیاسی وابستگی، یا دیگر ذاتی پس منظر کو نہ تو تجزیے کے لیے استعمال کرے گا اور نہ ہی اشتہارات کی ٹارگٹنگ میں شامل کرے گا۔
روس نے ملک بھر میں واٹس ایپ پر مکمل پابندی کا عندیہ دے دیا
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ آواز کے ذریعے اے آئی استعمال کرنے کی صورت میں مائیکروفون صرف صارف کی اجازت سے فعال ہوگا اور اس دوران واضح اشارہ اسکرین پر موجود رہے گا۔
