پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ، ناہد عباسی کی چوتھی برسی کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام اور یادگار تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں والدہ کے ساتھ نو تصاویر پر مشتمل کیراؤسل شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جب میں آپ کو یاد نہ کروں.
فرحان سعید نے کیریئر کے مشکل مرحلے اور واپسی کی کہانی بتا دی
انوشے عباسی نے لکھا کہ میں ہر روز اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ اس کے رزق کے ساتھ لطف اندوز ہوں، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، ماں، اور مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم میری خوبصورت ماں کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں، آج ان کی چوتھی برسی ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں اور شوبز کے ساتھیوں نے تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھا۔
شگفتہ اعجاز کا وزن کم کرنے سے متعلق پہلا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ انوشے عباسی نے پی ٹی وی سے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں ‘پیارے افضال’، ‘پریم گلی’، ‘میرے پاس تم ہو’، ‘رقصِ بسمیل’ سمیت دیگر ڈراموں اور اسٹریمنگ پراجیکٹس میں شاندار اداکاری سے اپنی صلاحیتیں منوائیں، جس سے وہ پاکستان کے اسکرینز پر ایک معروف اور مقبول چہرہ بن گئیں۔
