فیزیشنز کمیٹی فار ریسپانسبل میڈیسن کی نئی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں پر مبنی غذا وزن کم کرنے اور صحت بہتر بنانے کے حوالے سے گوشت اور مچھلی پر مبنی غذا کے برابر، اور بعض اوقات اس سے بھی بہتر ثابت ہو سکتی ہے۔
طبی ویب سائٹ فرنٹیئرز نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو صرف سبزیوں، پھلوں، دالوں اور اناج پر مبنی غذا کھاتے ہیں، وہ زیادہ صحت مند غذائیں استعمال کرتے ہیں۔ ان کی خوراک میں بعض ایسی اشیاء بھی شامل تھیں جنہیں روایتی طور پر زیادہ صحت مند نہیں سمجھا جاتا، جیسے آلو اور صاف شدہ اناج، اس کے ساتھ ساتھ وہ اضافی تیل اور میوے کم استعمال کرتے ہیں، جو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔
دنیا بھر میں کتنے بچے اور نوعمر ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا؛ حیران کن تعداد سامنے آگئی
نتائج کے مطابق سبزی خور غذا اپنانے والے افراد میں وزن میں کمی زیادہ مؤثر رہی، جبکہ گوشت اور مچھلی پر مبنی غذا کھانے والے افراد کے مقابلے میں یہ زیادہ نمایاں تھی۔
ماہرین کے مطابق جانوروں کی مصنوعات سے پرہیز، سبزیوں پر مبنی غذاؤں کا انتخاب اور متوازن غذا صحت اور وزن کم کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی ہے۔
لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لیے آٹھ لازمی غذائیں
ماہرین کے مطابق یہ غذا نہ صرف وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ دل کی صحت، کولیسٹرول کم کرنے اور جسمانی فٹنس کے لیے بھی مثبت اثر ڈال سکتی ہے، اور مناسب غذائی منصوبے کے ساتھ سبزی خور غذا طویل مدتی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔
