معروف امریکی گلوکار جونی کیش کے وراثتی حقوق کے حاملین نے کوکا کولا کے خلاف گلوکار کی آواز کے غیر قانونی استعمال پر مقدمہ دائر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الزام ہے کہ کمپنی نے اپنی اشتہاری مہم میں بغیر کسی اجازت یا لائسنس کے جونی کیش کی آواز سے مشابہت رکھنے والے گلوکار کا استعمال کیا۔
دھرمیندر کی یاد میں شعلے کی 50 سالہ بائیک نمائش کیلئے پیش، مداح جذباتی
وراثتی حقوق کے حاملین کے مطابق کالج فٹ بال سیزن 2025 کے دوران اشتہار (Fan Work Is Thirsty Work) نشر کیا گیا تھا ، جو ناظرین میں یہ تاثر پیدا کرتا ہے کہ جونی کیش خود اس اشتہار کی تائید کر رہے ہیں۔
مقدمے میں 1988 کے ایک معروف مقدمے کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں اداکارہ بیٹ مڈلر نے ایک مشابہت رکھنے والے گلوکار کے اشتہار کے خلاف قانونی کامیابی حاصل کی تھی، وراثتی حقوق کے حاملین عدالت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اشتہار پر فوری پابندی عائد کی جائے اور کمپنی کو مالی ہرجانے کا پابند کیا جائے۔
